ETV Bharat / state

کولگام میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ کرنے کا دعویٰ - Militant

جموں کشمیر پولیس نے ضلع کولگام میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کرکے ایک شخص کو گرفتار اور اسلحہ وگولہ بارود بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کولگام میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ تباہ کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 9:50 PM IST

پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر فورسز کی ایک مشترکہ پارٹی نے ضلع کولگام کے یاری پورہ گاؤں میں ایک رہائشی مکان میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ پر چھاپہ مار کر اسلحہ و گولہ بارود بشمول گرینیڈ وگولیوں کے کئی راونڈ بر آمد کئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں محمد ایوب راتھر ساکن یاری پورہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

دریں اثناء ریاستی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر ضلع کولگام کے یاری پورہ گاؤں میں ایک رہائشی مکان جسے عسکریت پسند بطور پناہ گاہ استعمال کر رہے تھے پر چھاپہ ڈال کر وہاں سے گرنیڈ اور گولیوں کے کئی روانڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔

بیان میں مزید کہا گیا 'پولیس نے محمد ایوب راتھر ساکنہ یاری پورہ کولگام نامی شخص کو اس سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں'۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.