اس دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
فوجی زرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے بالاکوٹ سیکٹرمیں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی جس کا بھارتی افواج نے بھی معقول جواب دیا۔
تاہم فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع معصول نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا ہندوستانی فوج بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔
تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شام کو پاکستانی افواج نے پونچھ کے قصبہ اور کیرنی سیکٹروں میں بھی گولہ باری کی تھی ۔