جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کاپرن علاقے کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ علاقے میں عسکریت پسند موجود ہیں اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری ہے۔