ETV Bharat / state

گلمرگ: فوج کو ہائی آلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول کی مرمت کرنے کی اجازت - تعمیر کی اجازت

جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے گلمرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ " بھارتی فوج کو گلبرگ میں واقع ہائی آلٹیٹیوڈ وارفیئر اسکول کی مرمت کرنے سے روکا نہ جائے۔

فوج کو گلمرگ میں ہائی آلٹیٹوٹ وارفیئر اسکول کی مرمت کرنے کی اجازت

author img

By

Published : Sep 9, 2020, 1:51 PM IST

گزشتہ روز چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پونیت گوپتا پر مبنی عدالت عالیہ کے ڈویژن بینچ نے گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہائی آلٹیٹوٹ وارفیئر اسکول کی مرمت کے لیے بھارتی فوج کو سنہ 2018 اکتوبر کی 26 تاریخ کو اجازت مل چکی ہے۔ اسی لیے مرمت کے کام میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں"

بینچ کا مزید کہنا تھا کہ " فوج نے اپنی عرضی میں دعوی کیا تھا کہ ہائی آلٹیٹوٹ وارفیئر اسکول کی مرمت نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہے تاہم گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی انہیں اپنا کام کرنے سے روک رہی ہے"

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس جون کی 19 تاریخ کو گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک فرمان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق صحت افزا مقام گلمرگ میں کسی بھی قسم کا تعمیری مواد نہیں لیا جا سکتا۔

عدالت نے گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فرمان کا نوٹس لینے کے بعد ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ " اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا فرمان فوج کو ہائی آلٹیٹوٹ وارفیئر اسکول کی مرمت کے کام میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ فوج کو مرمت کے لیے عدالت سے پہلے ہی اجازت مل چکی ہے۔"

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ " فوج کو بھی ہدایت دی گئی ہے کی وہ اس وقت موجودہ تعمیر کی ویڈیو گرافی کرکے رکھیں اور جتنی بھی مرمت اور تعمیر کی اجازت ملی ہے وہی کرے۔ عدالت کے فرمان کی کوئی بھی خلاف ورزی فوج یا گلمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نہیں ہونی چاہیے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.