ETV Bharat / state

معذورافراد کی حکومت سےشکایت - موٹر سائیکل

جسمانی طور پر معذورافراد کو معاشرے میں ہروقت مدد اورسہارے کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں عوام خاص کر حکومت کی ان کے مسائل کے تئیں سنجیدگی بے حد ضروری ہے۔

موٹر سائیکل سے محروم
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 12:10 PM IST

وادی کشمیر میں ایسے سینکڑوں معذور ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے حکومت سے اپنی بنیادی ضرورت تین پہیے والی موٹرسائیکل کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

موٹر سائیکل سے محروم

حکومت کی غیر سنجیدگی کے سبب سینکڑوں معذور افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

صرف پلوامہ میں 160سے زائد ایسے معذور افراد ہیں جو گذشتہ تین برسوں سے حکومت سے موٹر سائیکلوں کی مانگ کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے انھوں نے کئی بار درخواستیں بھی دی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ان درخواست گزاروں میں 20 طلباء بھی شامل ہیں، تین پہیے والی اسکوٹی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ان معذور افراد کا کہنا ہے کہ 'ان کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے کیوں کہ لگاتار کئی برسوں سے وہ متعلقہ دفاتر کا چکر لگاتے رہے اور ہر بار انھیں نئی تاریخ دی جاتی ہے لیکن اب تک انھیں کوئی مدد نہیں دی گئی۔

ان معذور لوگوں میں کچھ ایسے بھی افراد ہیں جو اپنے گھر میں واحد کمانے والے ہیں اور انہیں ایسے حالات میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا اس کا تصور کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ محکمہ کے افسران بھی اعتراف کرتے ہیں کہ معذور افراد کو کافی مشکلات درپیش ہیں اور دفتر میں ان کی سینکڑوں درخواستیں التواء میں پڑی ہوئی ہیں۔
مگر محکمہ کو حکومت کی جانب سے اتنی رقم نہیں فراہم کی جارہی ہے کہ جس سے وہ ان درخواست گزاروں کو موٹر سائیکل فراہم کرسکیں۔

محکمہ سماجی فلاح و بہبود یتیموں، بیواؤں، مسکینوں، معذوروں اور سماج کے پسماندہ طبقہ کے لوگوں کی مدد کے لیے ہی قائم کیا گیا ہے لیکن اس محکمہ کی جانب سے معذوروں کو مدد فراہم نہ کرنا حیران کن بات ہے۔

حکومت کی جانب سے ان افراد کی مدد کے لئے فنڈ نہ فراہم کرنا بھی ان معذور افراد کے لیے بڑا مایوس کن ہے۔

Intro:visuals and bytes.

Body:visuals and bytes

Conclusion:visuals and bytes
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.