ETV Bharat / state

Candle Light March in Tral سکھ انجینئر کے مبینہ قتل کے خلاف ترال میں کینڈل مارچ - قتل کے خلاف ترال میں کینڈل مارچ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں سکھ برداری نے مختلف مقامات پر انجینئر گرمیت سنگھ کی موت کے خلاف کینڈل مارچ کیا اور اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سکھ انجینئر کے مبینہ قتل کے خلاف ترال میں کینڈل مارچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 12:54 PM IST

سکھ انجینئر کے مبینہ قتل کے خلاف ترال میں کینڈل مارچ

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ روز سکھ انجینئر گرمیت سنگھ کی پر اسرار موت ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی سکھ براری میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھ سنگھت نے بورڈنگ ہاوس ترال سے اے ڈی سی آفس تک ایک کیندل مارچ نکالا جس کی صدارت جی پی سی پلوامہ کے صدر کلونت سنگھ اور اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی کر رہے تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں موم بتیاں لے کر اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ادھر ترال کے مونگہامہ علاقے میں بھی سکھ طبقے سے وابستہ لوگوں نے آج احتجاج کیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں انجینئر گرمیت سنگھ کے مبینہ قتل کے خلاف کینڈل مارچ نکالا۔ احتجاجی حکومت سے معاملے کی تحقیقات اور جلد سے جلد حقائق سامنے لانے کی مانگ کررہے تھے۔ انہوں نے وادی میں مختلف مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حق میں نعرے بھی لگائے اور مسلمانوں کی ہر وقت حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھاے رکھے تھے جن میں گرمیت سنگھ امر رہے اور ہم کیا چاہتے انصاف کے نعرے درج کیے گئے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندہ اجل سنگھ نے بتایا کہ گرمیت سنگھ کو کسی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے اور اس میں مبینہ طور پر ضلع انتظامیہ بھی غفلت شعاری کی مرتکب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Floriculture Department Jammu فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں کی ٹیم کا ڈوڈہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

سٹیزن کونسل ترال کے چیرمین فاروق ترالی نے بتایا کہ وہ سکھ طبقہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور گرمیت سنگھ کی موت کا پتہ لگانے کے لیے ایک آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.