بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے سرحدی گاؤں ہتلنگا میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپ چل رہی ہے۔ اس انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فوج کے مطابق فوج، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن میں آج صبح کے اوقات میں بارہمولہ کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جس میں دو دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور تیسرا دہشت گرد مارا گیا ہے لیکن ایل او سی پر پاک پوسٹ کی فائرنگ سے لاش کی بازیابی میں دقت پیش آ رہی ہے، آپریشن جاری ہے۔
-
#BaramullaEncounterUpdate: Another #terrorist killed (Total 03). Search #operation in progress. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/apSo4RhtFp
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) September 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#BaramullaEncounterUpdate: Another #terrorist killed (Total 03). Search #operation in progress. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/apSo4RhtFp
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) September 16, 2023#BaramullaEncounterUpdate: Another #terrorist killed (Total 03). Search #operation in progress. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/apSo4RhtFp
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) September 16, 2023
فوج اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائر نگ کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں بھی عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں گذشتہ چار روز سے انکاؤنٹر جاری ہے۔
مزید پڑھیں: Kokernag Encounter Update کوکرناگ گڈول تصادم اندھیرے کی وجہ سے کل صبح تک معطل
انکاؤنٹر کے مقام سے متصل علاقے کو سکیورٹی فورسز نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سرحدی گاؤں ہے جس میں جموں کشمیر پولیس اور فوج مشترکہ طور پر اس کاروائی انجام دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں گذشتہ چار دنوں سے انکاؤنٹر جاری ہے۔ اس انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز کے سینئر اہلکار اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ تاحال کورکرناگ کڈول علاقے کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرا بندی کر کے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔