ETV Bharat / state

سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، 6 سی آر پی ایف اہلکار زخمی - 6 سی آر پی ایف

جموں و کشمیر کے سرینگر کے کرن نگر علاقے میں ہفتہ کی شام کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک گرینیڈ حملے میں چھ سی آر پی ایف اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، 6 سی آر پی ایف اہلکار زخمی
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 8:50 PM IST

Updated : Oct 26, 2019, 9:41 PM IST

نمائندے کے مطابق سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے نزدیک ناکے پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر ناتھل ناتھ، سینیئر گریڈ کانسٹبل گریدھر سی، ہیڈ کانسٹبل ایم سی داس، کانسٹبل منٹو نائک، کانسٹبل دیوجی سنگھ اور کانسٹسبل ڈی این ساہو کے طور پر ہوئی ہے۔

سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ، 6 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

زخمیوں کو سرینگر کے بی بی کینٹ بادامی باغ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ 'ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے نزدیک سی آر پی ایف کی 144 بٹالین پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے چھ (6) اہلکار زخمی ہو گئے۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'گرینیڈ پھینکنے کے بعد عسکریت پسند موقعے سے فرار ہو گئے۔ ہسپتال سمیت علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 26, 2019, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.