ذرائع نے بتایا کہ ان رہنماؤں کو رہا کیے جانے کی تیاریاں چل رہی ہیں اور عبداللہ اور ان کے بیٹے کو جلد ہی رہا کیا جائے گا۔ شرائط کے تعلق سے ابھی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد جموں و کشمیر کے سرگرم سیاستدانوں کو مختلف جیلوں میں نظر بند کیا گیا تھا جن میں سےکئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا۔
بتادیں کچھ دنوں قبل متعدد نظر بند رہنماؤں کو رہا گیا تھا تاہم ابھی بھی کئی رہنما نظر بند ہیں۔