ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: تعلیمی اداروں میں 'بہترین استاد ایوارڈ' دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 7:40 AM IST

کمیٹی کو 15 جنوری تک یا اس سے پہلے اپنے حتمی خیالات اور سفارشات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں ' بہترین استاد ایوارڈ' دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

حکومت نے مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 'بہترین استاد ایوارڈ' دینے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حکومت نے جموں و کشمیر بھر میں بہترین ٹیچر ایوارڈ کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں اسکولوں/ کالجوں/ یونیورسٹیوں میں ٹیچرز / ٹیچنگ فیکلٹی کے لئے بہترین استاد ایوارڈ کے قیام کے بارے میں تجویز کی جانچ کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔'

حکمنامے کے مطابق گورنمنٹ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، گورنمنٹ کے ایڈمنسٹریٹری سیکریٹری، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور گورنمنٹ کے کمشنر سیکریٹری، محکمہ ہائر ایجوکیشن اس کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ پرنسپل سیکریٹری حکومت، محکمہ اطلاعات اس کا کنوینر رکن ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.