ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا: گورنر نے سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یکم جولائی سے بال تل اور پہلگام روٹوں سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے سلامتی بندوبست کا جائیزہ لیا۔

امرناتھ یاترا
author img

By

Published : May 21, 2019, 11:06 PM IST

واضح رہے کہ ستیہ پال ملک شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔

میٹنگ میں گورنر کے صلاح کار کے وجے کمار، چیف سکریٹری، ڈی جی پی، جی او سی 15 ویں کور، جی او سی وکٹر فورس، شرائین بورڈ کے سی ای او، داخلہ سکریٹری، مرکزی اور ریاستی سراغرساں ایجنسیوں کے سربراہاں کے علاوہ فوج، پولیس اور ائیر فورس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

گورنر نے یاترا کے احسن انعقاد کے لئے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے مابین بہتر اور قریبی تال میل پر زور دیا۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ریاست کے سلامتی منظر نامے کے بارے میں تفصیلی پریذنٹیشن دی گئی۔

میٹنگ میں یاترا علاقہ میں کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کی جارہی تیاریوں، یاتریوں کی پُر تحفظ نقل و حمل کے لئے آر او پی کی تعیناتی، ہر ایک یاترا کیمپ پر مشترکہ کنٹرول رومز کے قیام اور انہیں محکمہ موسمیات و ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹوں کے ساتھ لنک کرنے، ریاستی پولیس کی مائونٹین ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی، فائیر فائٹنگ ٹیموں کی تعیناتی، مختلف مقامات پر ایکسرے سکیننگ یونٹوں کے قیام، نیل گراٹ، پنج ترنی اور پہلگام ہیلی پیڈوں پر ایکسیس کنٹرول سہولیات کے قیام، بار کوڈ پوائنٹس اور یاترا روٹوں پر مواصلاتی سہولیات کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

میٹنگ میں بال تل و ننون بنیادی کیمپوں اور دومیل اور چندن واڑی پر ایکسیس کنٹرول سسٹم نصب کرنے، لکھن پور چیک پوسٹ پر ٹریفک کی معقولیت کے لئے ٹریفک پولیس کی تعیناتی، پہلگام سے بال تل تک ہیلی سروسز کے انتظامات، ٹرانزٹ کیمپ کے انتظامات، مختلف کیمپوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ایکسس کنٹرول گیٹ قائم کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.