ETV Bharat / state

منڈی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی حالت بدترین، طلبہ شدید مشکلات سے دوچار

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ پنچایت چکھڑی بن کے رتن کاٹھان میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت گذشتہ کئی برسوں سے بدحالی کا شکار ہے۔ اس کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اساتذہ اور مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ Government Primary School Rattan Kaathaan Building Damaged

منڈی میں گورنمنٹ پرائیمری اسکول کی حالت بدترین, طلباء شدید مشکلات سے دوچار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 12:17 PM IST

منڈی میں گورنمنٹ پرائیمری اسکول کی حالت بدترین, طلباء شدید مشکلات سے دوچار

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز علاقہ پنچایت چکھڑی بن کے رتن کاٹھان میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت گزشتہ کئی برسوں سے بدحالی کا شکار ہے۔ اس کے سبب اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے تعلیمی زون منڈی کے اس سکول کی عمارت تین کمروں پر مشتمل ہے جس میں قریب 25 بچے زیر تعلیم ہیں۔ یاد رہے 2014 میں شدید بارشوں کے دوران زمین کھسکنے کی وجہ سے سکول کی عمارت کی دیواروں میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ اس کی وجہ سے عمارت کی حالت اتنی خستہ حال ہے یہاں طلباء کے لیے تعلیم حاصل کرنا تو دور کی بات طلباء کو کلاسوں میں بٹھانا بھی سخت مشکل ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے طلباء کے والدین و علاقہ کے لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب جہاں سرکار نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کو واپس لے کر سرکاری اسکولوں میں اندارج کروانے پر زور دے رہی ہے اور یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء کے لیے سکول کی بہترین علارتیں و دیگر تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لیکن زمینی حقائق اس کے بلکل برعکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت زمین بوس ہونے کی دہلیز پر ہے لیکن باوجود اس کے محکمہ تعلیم و انتظامیہ غفلت شاری کا شکار ہے جس کے سبب جہاں طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہیں۔ وہیں اس سکول کی عمارت کسی بڑے خطرے کو بھی دعوت دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکول کا اگرچہ بارہا اس مشکلات کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا بھی گیا۔ تاہم محکمہ تعلیم و انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ سکول کی عمارت گزشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور پولیس کی جانب سے بی پی ایل اور اے اے کارڈ ہولڈرز خاندانوں میں سلائی میشن تقسیم

ان کے مطابق سکول میں ناہی بیت الخلا ہے, ناہی پانی ہے, ناہی رسوئی ہے, اور ناہی طلباء کے لیے دیگر سہولیات کا کوئی بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سکول کی عمارت کو جلد از جلد بہتر کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر منڈی محمد لطیف نے کہا کہ منڈی تحصیل کے تعلیمی زون منڈی کے کئی ایسے سکول ہیں جو گزشتہ کئی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.