ETV Bharat / state

صفا پورہ گاندربل کے لوگ سرکاری محکموں کے بانڈی پورہ میں ہونے کی وجہ سے پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 2:05 PM IST

گاندربل کے صفاپورہ میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مختلف محکموں کے دفاتر بانڈی پورہ میں ہونے کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے صفاپورہ میں بھی مختلف محکموں کے دفاترکھیلنے کی اپیل کی۔

صفا پورہ گاندربل کے لوگ مختلف محکمے اب بھی بانڈی پورہ میں ہونے کی وجہ سے پریشان

بانڈی پورہ: سال 2007 میں اگرچہ وادی کشمیر اور جموں صوبوں میں کچھ نئے اضلاع وجود میں لائے گئے ہیں، جس کے دوران گاندربل کو بھی ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ چونکہ صفا پورہ جو کہ گاندربل سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، صدیوں سے یہ علاقہ بارہمولہ ضلع کے ساتھ وابستہ تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ جو بانڈی پورہ علاقہ تھا۔ وہ بھی بارہمولہ ضلع کے ساتھ وابستہ تھا۔ اس دوران جب گاندربل اور بانڈی پورہ کو جب ضلع کا درجہ دیا گیا، تب جموں و کشمیر کی سرکار نے بانڈی پورہ کو ضلع بارہمولہ سے الگ کرکے الگ ضلع بنا دیا ہے۔ چونکہ صفا پورہ علاقے کو بانڈی پورہ کے ساتھ وابستگی ختم کرکے گاندربل کے ساتھ ملا لیا ہے، لہٰذا اب علاقہ صفا پورہ گاندربل ضلع کا ایک حصہ ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ آج گاندربل کے ساتھ سولہ سال کی وابستگی کے باوجود بھی کچھ سرکاری محکمے ایسے ہیں، جن کے لئے صفا پورہ کے لوگوں کو آج بھی بانڈی پورہ کے کئی دفاتر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمیں آج بھی گاندربل ضلع کے ساتھ وابستگی کے باوجود، کچھ محکموں میں کام کی وجہ سے بانڈی پورہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان محکموں میں سوشل ویلفیئر، جل شکتی، محکمہ جنگلات اور دیگر کئی محکمے قابل ذکر ہیں۔ ان لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہم اگرچہ ضلع گاندربل کا حصہ ہیں لیکن یہ حیرانی کی بات ہے کہ ابھی تک اس خطے کے بعض اہم سرکاری محکمے بانڈی پورہ سے یہاں کیوں منتقل نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ: بٹلا پنچایت میں بیک ٹو ویلج پروگرام کا اہتمام

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ گاندربل ضلع ہیڈکوارٹر ہمارے علاقے سے صرف دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں کسی بھی دفتر میں جانا ہمارے لئے آسانی ہے۔ وہیں اس کے برعکس بانڈی پورہ ہمارے علاقے سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، جہاں ہمارے لیے جانا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے ہماری چیف سکریٹری اور ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ ہمارے اس اہم معاملے کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.