اس تقریب میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خواجہ نظیر احمد نے پریڈ کی سلامی لی اور مارچ پاس کا جائزہ لیا۔
تقریب کے دوران اننت ناگ کے ایس ایس پی الطاف خان کے علاوہ پولیس، سی آر پی ایف، سول انتظامیہ کے افسران کے سمیت عام لوگوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں طلباء کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جبکہ شرکاء میں مختلف اسکولوں کے طلباء شامل تھے۔