ETV Bharat / state

Medical Shops in Anantnag اننت ناگ میں خلاف ورزی کرنے والی ادویات کی چار دکانوں پر پابندی

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 7:57 AM IST

اننت ناگ میں متعلقہ عہدیداروں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی اور غیر معیاری اور ایکسپائر دوائیاں رکھنے والی ادویات کی چار دکانوں کو بند کردیا ہے۔ Action Against Drug Shops in Anantnag

اننت ناگ میں خلاف ورزی کرنے والی چار ادویات دکانوں پر پابندی

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں ڈرگ کنٹرول افسران نے بجبہاڑہ کے تلکھن، سنگم اور مرہامہ علاقوں میں ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ مہم ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی دفعات کے تحت منعقد کی گئی تھی تاکہ ضلع میں میڈیکل شاپس کی جانب سے شیڈول H اور H1 ادویات کی فروخت پر خصوصی توجہ دی جا سکے۔ معائنہ کے دوران ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی 4 ادویات کی دکانوں کو چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکام نے فارما ڈیلرز کو خبردار کیا کہ وہ غیر اخلاقی تجارتی طریقوں سے باز رہیں۔ خاص طور پر غیر منظم طریقوں کے ذریعے نفسیاتی (سائیکو ٹرامپک) ادویات کی فروخت اور خریداری کے حوالے سے ٹیم نے فارمیسیوں کے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ کمپیوٹرائزڈ بلنگ کو اپنائیں اور خرید و فروخت کا مناسب ریکارڈ رکھیں۔ Ban on Four Violating Drug Shops in Anantnag

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وادی میں غیر معیاری اور ایکسپائر دوائیاں رکھنے اور بیچنے کے واقعات کے بعد افسران چوکنا ہوگئے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ اس ضمن میں اس موضوع پر ریسرچ کرنے والے افراد کا ماننا ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں ہم غیر صحت بخش ادویات کے عادی ہوتے جارہے ہیں، لیکن کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ان ایکسپائر، غیر موضوع اور دوسرے درجہ کی ادویات کے ہمارے جسم پر منفی اثرات کیا ہو رہے ہیں۔ اگر ہم ایسا نہیں سوچتے ہیں تو مستقبل میں ہمیں گردے کے مسائل اور دیگر بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر بھی گردوں کے امراض کو بڑھا سکتے ہیں۔ گردہ انسانی جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔ غیر صحت بخش ادویات گردے کی صحت کو متاثر کرسکتی ہیں۔ یہاں کچھ ایسی عادات قابل ذکر ہیں جو آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ Drug inspection drive in Anantnag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.