ETV Bharat / state

خالی اسامیوں کی بھرتی میں سرعت لانے پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : May 15, 2020, 8:19 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتطامیہ نے سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے عمل میں سرعت لانے کیلئے ایک اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جو بھرتی کا عمل شفافیت سے انجام دیں گے۔

خالی  اسامیوں کی بھرتی میں سرعت لانے پر اعلٰی سطحی کمیٹی تشکیل

پرنسپل سیکریٹری برائے باغبانی و زراعت نوین کمار چودھری کی سربراہی میں اس چار رکنی کمیٹی میں محکمہ روزگار وملازمت کے کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت، محکمہ جنرل انڈمنسٹریشن کے سیکریٹری فاروق احمد لون اور محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور کے سیکریٹری اچل سیٹھی شامل ہیں۔

محکمہ جنرل انڈمنسٹریشن نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمیٹی خصوصاً درجہ چہارم کی اسامیوں کی ہنگامی بنیادوں پر نشاندہی کرکے انہیں ترجیجی بنیادوں پر پُرکرنے کا عمل شروع کرے۔

کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بھرتی عمل کیلئےلائحہ عمل طے کریں تاکہ شفافیت کے اصولوں کو بھرتی کے دوران عملایا جا سکے۔

مذکورہ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ضروری ضوابط کے تعلق سے، جہاں ضروری ہو، منظوری حاصل کریں تاکہ سروس سلیکشن بوڈ فوری طور پر بھرتی عمل کا سلسلہ شروع کریں اور بھرتی عمل میں لیت و لعل کے عمل کو ختم کیا جائے۔

کمیٹی سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وقت وقت پر ملے اور اگر لازمی ہو تو روزانہ کی بنیادوں پر انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ22مئی سے سروس سلیکشن بوڈ کو بھرتی عمل کیلئے درکار تمام مواد دستیاب رکھا جائے۔
کمیٹی کو یہ حد اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ بھرتی عمل مکمل ہونے تک اس سارے عمل کی نگرانی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.