ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں تین کمسن بچّوں سمیت پانچ ہلاک - حادثے میں کم از کم پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب ایک ایکو کار ضلع رامبن سے ڈوڈہ کی طرف جارہی تھی۔

ڈوڈہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
ڈوڈہ: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 11:17 AM IST

Updated : Jun 26, 2020, 2:14 PM IST

جموں و کشمیر کے بٹوت ڈوڈہ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سڑک حادثے میں تین کمسن بچّوں سمیت پانچ ہلاک

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجّے کے قریب پیش آیا جب ایک ایکو گاڑی گول سے ٹھاٹھری کی طرف جا رہی تھی جوں ہی وہ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی عسّر کی ایک مقامی رضاکار تنظیم الخیر نے پولیس کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن وہ ایک بھی جان نہیں بچا سکے ۔

الخیر رضاکار تنظیم کے سرپرست مختیار احمد نے بتایا کہ جوں ہی اُن کو حادثہ کی خبر ملی تو اپنے رضاکاروں کے ہمراہ چند منٹوں کے اندر جائے حادثہ پر پہنچے اور بچاؤ کاروائی شروع کرد ی ۔لیکن گاڑی ایک درہ نما کھائی میں جاگری جہاں سے رگی نالے کا پانی دریائے چناب میں جا ملتا ہے وہاں پہنچنے میں وقت لگ گیا جس دوران گاڑی میں سوار پانچ مسافروں کی سانسیں رک چُکی تھیں۔

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد آصف ولد غلام نبی سکنہ گول، تسلیمہ بانو زوجہ شاہنواز، ساہر ولد مشتاق احمد، شازیب ولد شاہنواز، کامران ولد مشتاق احمد سکنہ گول کے طور ہوئی ہے ۔

مختیار احمد نے بتایا کہ رگی نالہ گزشتہ کہی دہائیوں سے حادثات کے لئے جانا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس شاہراہ پر خونین رقص پر روک لگانے کے لئے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔اگر سڑک کے اس حساس حصّے پر حفاظتی کریش بیرئر نصب کئے گئے ہوتے تو کم سے کم چھوٹی گاڑیاں حادثہ سے بچ سکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ اور کشتواڑ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تین الگ الگ سڑک حادثات میں قریب بیس انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ۔خطہ کی سڑکوں پر انسانی جانوں کا خونین رقص جاری ہے ۔

Last Updated : Jun 26, 2020, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.