ETV Bharat / state

آگ متاثرین ہنوز امداد کے منتظر - بجلی کرنٹ سے ایک رہائشی مکان میں آگ

متاثرین نے کہا 'موسم سرما میں ہولناک آگ کی وجہ سے وہ بے گھر ہوگئے ہیں اور تھر تھراتی سردیوں میں ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہیں۔آگ میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ پورے نقصان کا تخمینہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں'۔

fire affected families left on the mercy of situation
آگ متاثرین ہنوز امداد کے منتظر
author img

By

Published : Dec 15, 2019, 7:59 PM IST

گزشتہ جمعرات کو سرینگر کے شہرت یافتہ جھیل ڈل کے قریب موجود نہرو پارک میں تباہ کن آگ میں 21 کنبوں کے رہائشی مکان خاکستر ہوگئے، تاہم ابھی تک متاثرین انتظامیہ سے امداد کے منتظر ہیں۔

آگ متاثرین ہنوز امداد کے منتظر

متاثرین کے مطابق جمعرات کی رات دس بجے بجلی کرنٹ سے ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی، جس میں تقریبا 21 مکان خاکستر ہوئے جن میں70 سے زائد افراد رہائش پزیر تھے۔

انکا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہولناک آگ کی وجہ سے وہ بے گھر ہوگئے ہیں اور تھر تھراتی سردیوں میں انکی زندگی اجیرن بن گئی ہیں۔آگ میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے لیکن ابھی تک انتظامیہ پورے نقصان کا تخمینہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع انتظامیہ کے افسران نے جائے مقام پر آکر اعلان کیا تھا کہ متاثرہ کنبوں کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ تاہم جب وہ متعلقہ افسران کے دفتر پہنچے تو وہاں ان کو بتایا گیا کہ ہر متاثرہ کنبے کو پانچ ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ معاوضے میں اضافہ کرکے فوری طور انکی مدد کریں تاکہ انہیں شدید سردی میں بہتر ٹھکانہ مل سکے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.