ETV Bharat / state

'باغ مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جائے'

انہوں نے حالیہ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی مذمت کی جس میں ڈائریکٹر موصوف نے دعویٰ کیا تھا کہ برفباری سے  کشمیر میں 20 سے 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

باغ مالکان نے ڈی سی شوپیان کو میمورنڈم پیش کیا
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 5:07 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع شوپیان میں زمیندار ایسوسی ایشن، سیول سوسائٹی اور فروٹ گرورس نے مِنی سکریٹریٹ آرہامہ میں ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ حالیہ تباہ کن برفباری سے میوہ باغات کو ہوئے نقصانات کو پُر کرنے کے لیے انتظامیہ ایک ٹیم تشکیل دے کر میوہ باغات کا دورہ کرکے صاف و شفاف طریقے سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کریں۔

باغ مالکان نے ڈی سی شوپیان کو میمورنڈم پیش کیا

انہوں نے حالیہ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ کے دئے گئے ایک بیان کی مذمت کی جس میں ڈائریکٹر موصوف نے دعویٰ کیا تھا کہ برفباری سے کشمیر میں 20 سے 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ زمیندار ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ برف باری کی وجہ سے 40 سے 90 فیصد تک میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

باغ مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو دئے گئے کے سی سی لون معاف کئے جائے کیونکہ برف باری کی وجہ سے ہوئے نقصانات کے بعد کاشتکار لون ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے وفود کو یقین دلایا کہ متعلقہ ٹیم صاف و شفاف طریقے سے باغات کا سروے کریگی اور نقصانات کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کریں گی۔ بعدازاں ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ وفود کی طرف سے دیئے گئے میمورنڈم کو اعلیٰ افسران تک پہنچایا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.