مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع سیکریٹریئٹ میں کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے پیش نظر انجینیئر احتجاج کررہے ہیں، لیکن ان کے مطالبات کی سنوائی حکومت نہیں کررہی ہے۔
اطلاع کے مطابق حکومت کی جانب سے سیلف ہیلف گروپ آف انجینیئرز کو ایک سکیم کے تحت کئی تعلیم نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا گیا تھا اور تقریباً دو دہائیوں سے زیادہ سے اس سکیم کے تحت ملازمین مختلف محکموں میں کام کررہے تھے۔
لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ سرکار کی طرف سے اس سکیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس فیصلے کے خلاف انجینیئرز کئی دنوں سے اس حکم نامے کو واپس لینے کی مطالبہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس دوران انجینیئرز اپنے مطالبات کو لیکر سیکریٹریئٹ کے گھراو کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کو پولیس نے ناکام کیا ہے اور کئی انجینئرز کو گرفتار کیا ہے۔