عید نماز سے قبل حسب روایت حریت کانفرنس (ع) چیئرمین و متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر اعلیٰ میرواعظ مولوی عمر فاروق صبح نو بجے سے اپنے وعظ و تبلیغ میں پند و نصائح کے ساتھ ساتھ فلسفہ عید الفطر پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔
لوگوں سے جامع مسجد کے اجتماع میں شرکت کرکے وحدت اور اجتماعیت کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نمازیوں کی سہولیات کے لئے انجمن اوقاف نے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔
عید الفطر کی آمد پر اپنے عید پیغام میں میرواعظ عمر فاروق نے عالم اسلام سمیت اہلیان کشمیر کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل عید الفطر اپنے اندر ایک ایسا حیات آفریں پیغام رکھتی ہے جس سے عالم انسانیت کی بہار وابستہ ہے۔