ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل میں آج محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی چیرمین اور ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلوامہ کے چیئرمین ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بچوں کے والدین اور اساتذہ سے بات کی۔ Education Department Review Meeting in Tral
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اسکولوں میں درپیش مسائل کو لیکر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں سے کھل کر بات کی اور تمام مسائل کو جلد از جلد ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازیں ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ 'علاقے میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کیونکہ انسانی زندگی میں تعلیم کا اہم کردار ہے، لہذا اپنا مستقبل تابناک بنانے کے لیے ہمیں اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی، چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ، نذیر احمد ریشی اور زون لرگام کے تمام اسکولوں کے سربراہان موجود تھے۔