ETV Bharat / state

اندور: درجنوں کشمیری طلبأ اپنے آبائی وطن روانہ

کورونا وائرس وبأ کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے سبب ہزاروں لوگ کا اپنے اپنے آبائی وطن کوچ کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 9, 2020, 8:50 PM IST

اسی سلسلے میں میں اندور شہر میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد طلبأ کو ضلع انتظامیہ نے دو بسوں کے ذریعہ ان کے آبائی وطن جموں و کشمیر روانہ کردیا ہے۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے ریاستی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل تسلی سلاوٹ بھی ان طلبأ کو الوداع کہنے پہنچے تھے۔

دو بسوں کے ذریعہ اپنے آبائی وطن جموں و کشمیر روانہ

ضلع انتظامیہ نے دوران سفر طلبأ کے لیے کھانے پینے کا بھی نظم کیا ہے۔ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے انھیں ہر بہتر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبأ نے کہا کہ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ نے ان کے لیے کافی بہتر نظم کیا ہے جس کے وہ شکر گزار ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

تلسی سلاوٹ نے اس موقع پر کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی لوگوں کو دوسرے اضلاع میں رہنے اور زندگی گزارنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لیے مدھیہ پردیش حکومت انھیں ان کے آبائی وطن پہنچانے کا کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اندور شہر میں دیگر اضلاع سے بھی تعلق رکھنے والے طلبأ کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے، مدھیہ پردیش کا ایجوکیشن ہب کہے جانے والے شہر اندور میں ابھی بھی کئی طلبأ پھنسے ہوئے ہیں اور انھیں بھی کوٹہ کی طرز پر گھر پہنچانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.