ETV Bharat / state

غیر قانونی طور پر چل رہے پانچ کریشر سیزڈ

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ماحولیات کے لیے خطرہ بن رہے پانچ ایسے کریشر کو سرب مہر کر دیا ہے جو غیر قانونی طور دریائے چناب کے کنارے چل رہے تھے۔

غیر قانونی طور چل رہے پانچ کریشروں کو کیا سربمہر

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 9:58 PM IST

مقامی لوگوں کی طرف سے بار بار عذرات پیش کرنے کے بعد عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے دریائے چناب کے کناروں پر چل رہے پانچ پتھر توڑنے والے کریشروں کو سرب مہر کردیا ہے۔

غیر قانونی طور چل رہے پانچ کریشروں کو کیا سربمہر

یہ تمام تباہ کن کریشر مبینہ طور پر کچھ با اثر افراد نے غیر قانونی طور پر چلائے تھے۔ جو ماحول کو خراب کرنے کے علاوہ آبادی والے علاقوں میں بھی خطرات کا سبب بن رہے تھے۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام مشینری سیل کردی گئی ہیں اور بجلی کی ترسیلی نظام کو بھی بند کر دیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ڈوڈہ کی حدود میں آنے والے کریشرز مالکان کو بار بار کہا گیا تھا کہ وہ ضروری دستاویزات پیش کریں۔

کیونکہ پانچ کریشر مالکان کے پاس اِن کو چلانے کے لئے تمام دستاویزات موجود نہیں تھے۔

تحصیلدار ڈوڈہ شبیر احمد کے مطابق کریشر مالکان انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے وقت کے اندر دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے ۔

جس کی وجہ سے اُن پر کارروائی کرکے کریشروں کو سیل کیا گیا ۔ ڈوڈہ میں ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے والی مختلف سماجی تنظیموں نے انتظامیہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور امید کی ہے کہ ماحولیات کو اور قدرتی نباتات کو تباہ کرنے والے اِن کریشروں کو دوبارہ چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈوڈہ ضلع میں تمام کریشروں کی اسکریننگ کی جائے اور ان کی دستاویزات پر نظرثانی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.