ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ - برفانی تودے کی وارننگ جاری

جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 7:00 PM IST

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے آج جموں و کشمیر کے برفانی تودے سے متاثرہ علاقوں میں ہائی لیول (اعلی درجے ) کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

وادی کشمیر میں اتوار کی علی الصبح سے ہی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر و دیہات میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئی ہیں۔

جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہورہی برفباری کے بعد حکام نے مرکزی علاقے میں بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

حکام نے ضلع پونچھ، راجوری، رامبن، جواہر ٹنل، ڈوڈہ، کشتواڑ، اننت ناگ، کولگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ میں اعلی درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

اسی طرح راجوری، ادھمپور ، گاندربل اور ریاسی اضلاع میں درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حساس علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹائیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

ماضی کے مقابلے حالیہ برسوں میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کافی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

ماہرین برفانی تودے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے لیے جنگلات کی کٹائی کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں کیونکہ ایک بار جب پہاڑی سے برفانی تودے گرتے ہیں تو انہیں روکنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.