ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت - ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن کا  تیسرے مرحلہ شروع

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن کا  تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

ڈوڈہ: ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : May 4, 2020, 8:29 PM IST

ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے صبح آٹھ سے دو بجے تک سبزی، دودھ اور دیگر اشیاء خوردنی کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران دوپہر کے بعد کپڑے، ہارڈ وئیر کی دکانیں کھولی جاتی ہے جبکہ ادویات کی دکانیں پورا دِن کھلی رہتی ہیں۔

ڈوڈہ: ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت

واضح رہے کہ ڈوڈہ شروعات سے ہی گرین زون میں رہا ہے اور تاحال ضلع میں ابھی تک کوئی کوروناوائرس کا مثبت کیس سانے نہیں آیا ہے لیکن انتظامیہ کورونا مخالف کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی رعایات عوام کو نہیں دے رہے ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ان افراد کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے جو ضروری خریداری یا ادویات لینے بازار کی طرف آتے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل روک برقرار ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے اگر چہ ضلع میں ہوٹلوں ،رستوران ،ٹی.سٹال کی دکانیں بند رکھی گئی ہیں لیکن دیگر تمام دکانیں کو دو نشستوں میں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

ڈوڈہ کے دکانداروں نے بتایا کہ اُن کی دکانیں کھلی ہیں لیکن کوئی خریدار ہی نہیں ہے تمام لوگ اپنے گھروں میں ہیں۔ گاؤں کے لوگ واپس گھر چلے گئے ہیں۔

چند دکانداروں نے بتایا کہ اُن کی دکانیں تو کھلی ہیں لیکن اُن کے پاس سامان ہی دستیاب نہیں ہے۔ جموں سے مال نہیں مل رہا ہے ۔ضلع کی بیشتر آبادی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کی وجہ سے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اُنہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی جزوی طور بحال کی جائے تاکہ ضلع میں مفلوج کاروبار کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.