ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سڑک پر گندہ پانی بہنے سے عوام الناس کو پریشانی

بانڈی پورہ کے شادہ پورہ گاؤں میں ڈرینیج کا نظام مناسب نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں ںے گورنر انتظامیہ سے اسے حل کرنے کی گزارش کی ہے۔

jk_bdr_02_shadipora_residents_demand_drainage_avb_jk10014
بانڈی پورہ: سڑک پر گندے پانی بہنے سے عوام الناس کو پریشانی
author img

By

Published : May 29, 2021, 8:08 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادہ پورہ گاؤں میں ڈرینیج کا نظام مناسب نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق جب بھی بارشیں ہوتی ہیں تو یہاں سڑکوں پر دکانوں کے آس پاس پانی جمع ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے گندگی بھی پھیل رہی ہے۔ جس سے مقامی افراد اور راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو
لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے مہینوں کے دوران انتظامیہ کو اس بارے میں مطلع کیا تاہم اس معاملے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مناسب ڈرینیج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مناسب ڈرینیج سسٹم کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مقامی بستی کے علاوہ یہاں سے چلتے پھرتے راہگیروں کو بھی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.