ETV Bharat / state

ڈائریکٹر ایگریکلچر کا پانپور کا دورہ - international spice park

ناظم زراعت نے زعفران کی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو ای مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق قصبہ پانپور میں واقع ’’انٹرنیشنل سپائس پارک‘‘ کا دورہ کرکے افسران و سائنس دانوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر کا پانپور کا دورہ
ڈائریکٹر ایگریکلچر کا پانپور کا دورہ
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 9:26 PM IST

ناظم زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی نے پیر کو ’’انٹرنیشنل سپائس پارک‘‘ دُسو پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ زراعت سے وابستہ افسروں اور سائنس دانوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر کا پانپور کا دورہ

میٹنگ کے دوران پانپور میں زعفران کی پیداوار میں اضافہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ کسانوں کو ای مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔

دورے کے دوران ناظم زراعت نے پارک کے افتتاح سے قبل سپائس پارک میں موجود تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقعے پر ناظم زراعت نے افسروں پر زور دیا کہ وہ سپائس پارک میں کسانوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات دستیاب رکھیں تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

اس سلسلے میں ناظم زراعت نے کہا کہ ’’آنے والے مہینے میں سپائس پارک کا افتتاح بھی ہونے جا رہا ہے جس سے زعفران کی کاشت سے وابستہ کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔‘‘

ناظم زراعت نے کہا کہ سپائس پارک میں زعفران کی کوالٹی، ٹیسٹنگ، پیکنگ اور اس کے علاوہ ای مارکیٹنگ کا بھی انتظام رکھا گیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی فصل فروخت کرنے میں زیادہ محنت نہ کرنی پڑے۔ اور اس سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.