جس کے بعد مقامی لوگوں نے ضلع کے ترقیاتی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مینجر سی ایس سی پی وی کی کافی سراہنا کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر انشل گرگ کی ہدایت پر کامن سروس سنٹر کی جانب سے ہرل گاوں جو کہ ہندوارہ سے قریب 15کلومیٹر دور واقع ہے میں ایک اویرنئیس پروگرام کا آغاز کیا گیا۔
تقریب میں ہرل کے سرپنچ سمیت کئی مقامی باشندوں اور شہرویوں نے شرکت کی تاہم کئی لوگوں نے اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر اس پروگرام کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اس کو رونق بھی بخشی۔
اس دوران حکومت کے جانب سے دیجیٹل انڈیا کے تحت چلائی جانے والی مختلف سکیمز اور پروگرام کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔
پروگرام میں ڈسٹرکٹ مینجر سی ایس سی اور نوڈل افسیر محترمہ عابدہ اور ڈاکٹر جاوید مقبول وغیرہ نے بھی شرکت کی۔