ETV Bharat / state

محکمہ تعلیم نے تین اساتذہ کو معطل کیا - ایجوکیشن آفسر پلوامہ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وکھرن گاؤں میں اسکول کی ایک عمارت کا کچھ حصہ گر جانے کے بعد اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو دوسرے اسکول میں منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے تین اساتذہ کو کیا معطل
محکمہ تعلیم نے تین اساتذہ کو کیا معطل
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 7:16 PM IST

اسکول کے چھت کے علاوہ کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹے پڑے ہیں جبکہ دیواروں میں دراڑیں پڑی ہوٸی ہیں۔

محکمہ تعلیم نے تین اساتذہ کو کیا معطل

مقامی لوگوں کے مطابق اسکول عمارت پہلے ہی خستہ ہو چکی تھی اور کل اچانک عمارت کا چھت گر گیا ہے جس سے یہاں زیر تعلیم بچوں کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اب اُن کے بچوں کو کئی میل دور جانا پڑتا ہے جو اُن کے لیے باعث تشویش ہے۔'

لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اسکول عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تاکہ اُن کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور نہ جانا پڑے۔

اس حوالے سے غلام احمد میر نے کہا کہ ہم بھی اپنے بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں۔ ہمیں چھوٹے اور کمسن بچوں کو پڑھانے کے لیے دور بھیجنا پڑتا ہے۔ ہم ان کے لیے فکرمند رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب ہم نے ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفسر پلوامہ سے بات کی تو غلام محی الدین سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت کا چھت گر گیا ہے۔ اب بچوں کے لیے نزدیکی گاؤں زین پورہ سے اسکول میں فی الحال پڑھائی کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں موجود اساتذہ نے انہیں اس سے متعلق کوٸی اطلاع نہیں دی تھی جس کی وجہ سے اسکول کی عمارت خستہ حال ہو چکی تھی اور کذشتہ روز اچانک عمارت کا چھت گر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اسکول کے تینوں اساتذہ کو معطل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس عمارت کو نئے طرز سے تعمیر کرنے کی جلد سے جلد کوشش کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.