ETV Bharat / state

پی ڈی پی ضلع صدر بڈگام نے کاغذات نامزدگی آزادانہ طور پر جمع کئے

author img

By

Published : Nov 17, 2020, 9:05 AM IST

نذیر احمد خان نے کہا کہ وہ گپکار عوامی اتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن عمر عبداللہ کی شمولیت اتحاد کے لیے سازگار نہیں ہے۔

پی ڈی پی ضلع صدر بڈگام نے کاغذات نامزدگی آزادانہ طور پر جمع کئے
پی ڈی پی ضلع صدر بڈگام نے کاغذات نامزدگی آزادانہ طور پر جمع کئے

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ضلع صدر بڈگام نذیر احمد خان نے آئندہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے ضلع سے آزادانہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

جہاں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) رواں مہینے کی 28 تاریخ سے ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسلر انتخابات میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر چکی ہے وہیں دوسری جانب الائنس کی جماعتوں میں نشستوں کو لے کر اعتماد نہیں بن پا رہا ہے۔ آئے روز رہنما اپنی جماعتوں سے استعفی دیتے جارہے ہیں۔ وہیں الائنس کا ماننا ہے کہ وہ انتخابات ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ کشمیر کے تشخص کو بحال کرنے کے لیے لڑ رہی ہے۔

نذیر احمد خان نے کہا کہ وہ گپکار عوامی اتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن عمر عبداللہ کی شمولیت اتحاد کے لیے سازگار نہیں ہے۔مجھے عوامی اتحاد کی جانب سے کاغذات نامزدگی کو پُر کرنے کا اختیار دیا گیا تھا اور گیارہویں گھنٹے میں مجھے نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے ساتھ تبدیل کردیا گیا۔'

نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے جانے پر کہ اگر پی ڈی پی صدر انہیں کیس نوٹس جاری کریں گی تو خان نے کہا کہ ' انہیں جاری کرنے کا حق ہے کیونکہ میں پی ڈی پی کا ایک اہم اور ذمہ دار رکن ہوں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ' مجھے نہیں لگتا کہ میں نے آزادانہ طور پر نامزدگی کے کاغذات بھر کر کوئی غلطی کی ہے۔ میں پی اے جی ڈی کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ عمر عبداللہ کی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے اتحاد کے اراکین پر حملہ کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے ہے کہ اتحاد لوگوں کے حقوق کے لیے آگے بڑھے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.