ڈی سی بڈگام کی مذہبی رہنماؤں سے مشاورت
ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے ضلع کے مذہبی اسکالرز،ائمہ مساجد، مفتی جامعہ مسجد و ردگاہ سے ایک میٹنگ کی۔
ڈی سی بڈگام نے مذہبی رہنُماؤں سے صلع مشورہ کیا
اس میٹنگ میں ڈی سی بڈگام نے مذہبی رہنُماؤں سے ضلع میں شبِ قدر، جمعۃ الوداع اور عيدالفطر کے مدِ نظرلاک ڈاون کے گائڈ لائنز میں جو ہدایات دئے گئے ہیں ان پر عمل پیرا رہنے اور سماجی دوری کو برقرار رکھنے
ڈی سی بڈگام نے ان مذہبی رہنُماؤں سے شبِ قدر, جمعۃ الوداع اور عيدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع سے پرہیز کرنے کی ہدایات دی، تاکہ کورونا وائرس وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ڈی سی بڈگام نےاس موقع پر کہا کہ آپ سب مذہبی رہنُما کی تمام لوگ بڑا احترام کرتے ہیں اور آپ کی کہی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہیں، اسی لئے آپ سب اشخاص پر یہ لازمی ہے کہ آپ عوام کو لاک ڈاون کو سختی سے عملانے اور سماجی دوری بنائے رکھنے کی تلقین کریں اور کسی بھی چھوٹے یا بڑے اجتماع سے گریز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنُما اپنا فرض پورہ کریں اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور خدمت خلق انجام دے۔