ETV Bharat / state

DC Pulwama ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں جے جے ایم پروجیکٹس کا معائنہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جل جیون مشن کے تحت تعمیر کیے جارہے پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔

ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں جے جے ایم پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 11:45 AM IST

ڈی سی پلوامہ نے ضلع میں جے جے ایم پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جہاں انتظامیہ نے جل جیون مشن کے تحت کئی پروجیکٹس کو منظور دی ہے، وہیں ان پروجیکٹس پر جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ان علاقوں کا دورہ کیا، تاکہ ان پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرلیا جائے اور عوام کو جلد از جلد پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت چلائے گئے مختلف پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے ضلع میں مختلف واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ کیا جن میں واٹر سپلائی اسکیم للہار باندر پورہ، پوشوان گڈیکھل شامل ہیں جب کہ وہاں پر انہوں نے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقعے پر ترقیاتی کمشنر نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے جے جے ایم کے نفاذ کے بارے میں ان کی رائے طلب کی۔ ڈی سی نے گانگوہ، رتنی پورہ، اندر اور سیتھر گنڈ کاکاپورہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جے جے ایم کے تحت تعمیر ہورہی واٹر سپلائی اسکیم کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Block Divas In Kandoora کنڈورا بیروہ میں فالو اپ بلاک دیوس کا انعقاد

ان علاقوں میں 443.35 لاکھ، 434.54 لاکھ، 543.22 لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیمں تعمیر ہورہی ہے ان کا بھی جائزہ لیا۔ ان اسکیموں سے ضلع کے 17565 حاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.