پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ایکتا دیوس کے موقع پر رن فار یونٹی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف اور دیگر سول،پولیس اور سی آر پی ایف انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔
رن فار یونٹی پروگرام میں سول انتظامیہ کے پولیس جوانوں سی آر پی ایف جوانوں کے علاقے اسکولی بچوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ یہ یونٹی رن ڈی سی آفس کمپلیکس سے شروع ہوکر سینٹرل ہائی سکول پلوامہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ یہ ایکتا دیوس 25 اکتوبر سے شروع ہو جس میں مختلف محکموں کی جانب سے کئی سرگرمیوں انجام دی گئی۔
ان سرگرمیوں میں دلکش تقریبات، بنیادی ڈھانچے کے آڈیو ویژول پر مشتمل آرٹ کی نمائشوں، راشٹریہ ایکتا دیوس کے وعدوں، پینٹنگز، مباحثوں، اور "اتحاد کے لیے دوڑ" کے ذریعے پلوامہ ضلع کی نمایاں تبدیلی کی نقاب کشائی کی گئی۔ ایکتا دیوس تقریب میں ضلع کے اندر انفرادی محکموں کی نمایاں کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Vigilance Awareness Week پلوامہ میں ویجیلنس آگاہی ہفتہ کا آغاز
پوری کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے، ڈی سی نے پہلے ہی ہدایت جاری کی تھی۔ اس حوالے سے ضلع کی سطح، سب ڈویژن کی سطح، بلاک کی سطح، اور نیچے پنچایت کی سطح پر محتلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہیں۔ جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شرکت اور کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس ہفتہ بھر کی تقریبات کا اختتام ایک عظیم الشان تقریب کے ساتھ ہوگیا جو ضلع پلوامہ کے اتحاد، کامیابی اور پائیدار جذبے کو مثال ہیں۔