بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے کرافٹ ٹورازم ولیج کانہامہ (ماگام) کا دورہ کیا تاکہ یہاں کے کاریگروں کے ساتھ ساتھ آنے والے سیاحوں کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اس موقعے پر ڈی سی نے کانی شال بنانے کا براہِ راست مظاہرہ دیکھا اور مقامی کاریگروں سے بات چیت کی۔انہوں نے مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور کرافٹ ولیج میں کامن سروس سہولت اور دیگر یونٹوں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جلد از جلد بہتری کے کاموں کو انجام دینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع پلوامہ میں ایس ڈی ایچ کے لیے ایک نئی اور جدید طرز پر عمارت کا تعمیراتی کام جاری
ڈی سی بڈگام نے کرافٹ ٹورازم ولیج کانہامہ میں متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا اور مستقبل میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی بات کہی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور کتب خانہ، کیفے ٹیریا اور کاریگروں کے ساتھ ساتھ سیاحوں دونوں کے لیے دیگر سہولیات کی ہموار کارکردگی کو یقینی بنائیں۔