بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو نے گاؤں ہشرو میں سوامی نند لال آشرم مندر اور آستانِ عالیہ کی عبادت گاہ کا دورہ کیا، تاکہ دونوں مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کے لیے سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا جا سکے۔
سوامی نند لال آشرم میں سجدہ شکر ادا کرنے کے بعد ڈی سی نے کثیر مقصدی کمیونٹی ہال کے قیام کی ہدایت دی اور متعلقہ افراد کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی، تاکہ اس پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے آستان میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو زائرین کی سہولت کے لیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی نے آستانِ عالیہ ہشرو پر بھی گلہائے عقیدت پیش کیے اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں روحانی مقامات پر لان کی تزئین و آرائش اور دیگر ضروری کاموں کو بھی انجام دیا جائے۔ اس دورے میں ڈی سی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کشمیر شکیل مقبول، سی پی او فیاض احمد، ایس ڈی ایم، اے سی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکار موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ڈی سی بڈگام کا بیمینہ میں زیر تعمیر اسکول کا دورہ
- ڈی سی بڈگام نے چاڈورہ کے مختلف علاقوں میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا
وہیں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو نے رکھ آرتھ بیمینہ میں ایک زیر تعمیر اسکول کا معائنہ کرتے ہوئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔ اکشے لابرو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام زیر التوا کام بشمول واش روم کی سہولت کے لیے سینیٹری کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں، تاکہ یہ سکول آنے والے سیشن سے کام کرے اور رکھ آرتھ کے مقامی طلباء کے لئے تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔