ETV Bharat / state

DC Budgam بڈگام میں معذور افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم - معذور افراد کو موٹر اسکوٹیوں

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایل جی منوج سنہا کی جانب سے خصوصی طور پر معذور افراد کے درمیان اسکوٹی کی تقسیم کی گئی اور آنگن واڑی کارکنان (سنگینیوں) کو تقرری نامے فراہم کیے گئے۔

معذور افراد کے درمیان موٹرائزڈ اسکوٹی تقسیم

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 1:16 PM IST

معذور افراد کے درمیان موٹرائزڈ اسکوٹی تقسیم

بڈگام: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام اکشے لابرو نے آج ایک تقریب کے دوران ایل جی شری منوج سنہا کی جانب سے مخصوص افراد کو اسکوٹی کی چابیاں سونپیں اور آنگن واڑی ورکرس (سنگینیوں) کو تقرری کے احکامات بھی جاری کیے۔ بڈگام میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ ڈسٹری بیوشن کم اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ہمارے خصوصی طور پر معذور افراد کو مدد فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی پہل عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر میں خصوصی طور پر معذور تمام افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے اور ان کی انتہائی اطمینان کی سطح تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی بھرتی شفاف طریقے سے کی گئی جس میں میرٹ کا واحد معیار تھا اور اس پورے عمل کی معزز ایل جی اور قابل چیف سکریٹری نے کڑی نگرانی کی۔ یہ بات انہوں نے بڈگام کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے مختلف منتخب آنگن واڑی ورکروں کو باضابطہ تقرری کے احکامات سونپتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی بڈگام کے وائس چیئرمین نذیر احمد جہرا اور دیگر ڈی ڈی سی ممبران نے اہل استفادہ کنندگان کو موٹرائزڈ اسکوٹیز فراہم کرنے پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی اور اسے ان کے بااختیار بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔ایس ایس پی بڈگام، الطاہر گیلانی جنہوں نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، کہا کہ نقل و حرکت ان خصوصی طور پر معذور افراد کو خود مختار ہونے میں مدد دے گی اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.