ETV Bharat / state

Dar Behkan Without Road ڈاربہکن کے باشندے رابطہ سڑک سے محروم

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ڈاربہکن دندیپورہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں رابطہ سڑک کے فقدان کے باعث مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Kokernag Without Road

Dar Behkan
Dar Behkan
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 3:51 PM IST

اننت ناگ: مرکزی سرکار کی جانب سے جہاں آئے روز لوگوں تک سہولیت پہچانے کی غرض سے بلند بانگ دعوے کی جارہی ہے وہی وادی کے کئی علاقے ایسے ہیں جو دور جدید میں بھی رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ اس کے باعث یہ پورا علاقہ صدر مقام یا تحصیل سے بالکل منقطع ہیں۔

Dar Behkan

ان ہی علاقوں میں جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کا دوردراز علاقہ ڈار بہکن بھی شامل ہیں جہاں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیت کے فقدان کے باعث مقامی لوگوں کوشدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اننت ناگ سے تقریباً 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈار بہکن کے باشندوں کاکہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے علاقے کے لوگوں کو بڑی دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

لوگوں کا کہنا ہے کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت مذکورہ علاقے کی رابطہ سڑک پر 2013 میں تعمیراتی کام شروع کیا گیاتھا۔اگرچہ رابطہ سڑک کی لمبائی تقریباً 5 کلومیٹر سے زائد ہے۔تاہم پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے 5 میں سے محض 3 کیلومیٹرسڑک کی ہی تعمیر کئ گئی جبکہ مزید دو کیلو میٹر کی سڑک کے تعمیراتی کام اب بھی باقی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈار بہکن ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں سے دندیپورہ تقریباً 5 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔جب بھی انہیں گھریلو سامان، چاول یا اور کوئی چیز لانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جبکہ علاقے کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے والدین کو اپنے ساتھ اسکول تک لے جانا پڑتا ہے، یہ پورا علاقہ سنسان ہے ۔وہی دوسری طرف کچی سڑک پر طالب علموں کا چلنابھی محال ہوجاتاہے.

یہ بھی پڑھیں:Lack of Basic Facilities in PHC Koil کوئلی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں طبی سہولیات کا فقدان

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس مسئلے کو لےکرپردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے ایگزیکٹو انجینئر سعید اشفاق احمد کی توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے کہا کہ سڑک پر جب میگڈم بچھایا گیا،اس وقت ڈھائی کیلو میٹرتک آبادی پھیلی ہوئی تھی، چونکہ گزرتے وقت کے ساتھ آبادی میں بھی اضافہ ہوا ہے،۔لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزکی اسکیم کا پہلا اور دوسرامرحلے کا اختتام ہوا ہے۔ اب اگرچہ اس اسکیم میں تیسرے مرحلے میں کام شروع ہونے جارہاہے۔ لیکن اس مرحلے میں سب سے پہلے سڑکوں کو کشادہ کرنے کا کام کیا جائے گا،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر کے پاس جاکر اپنی شکایت درج کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.