ETV Bharat / state

سی آر پی ایف اہلکار نے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا - اجیت سنگھ

جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں گذشتہ رات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اپنے تین سینیئر ساتھیوں پر گولیاں برسا کے انہیں ہلاک کردیا اور پھر خود کو گولی مارلی۔

سی آر پی ایف اہلکار
author img

By

Published : Mar 21, 2019, 10:54 AM IST

Updated : Mar 21, 2019, 11:04 AM IST

برادر کشی کا یہ واقعہ پولیس تھانہ ادھم پور کے حدود میں آنے والے بٹل بالیاں میں واقع 187 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں پیش آیا۔ ایک سینیئر پولیس عہدیدار نے بتایا '187 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنے تین ساتھیوں پر گولیاں چلاکر انہیں ہلاک کر دیا'۔

انہوں نے بتایا 'اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلانےوالے جوان نے خود گولیاں چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے'۔

سی آر پی ایف کے 187 بٹالین کے کمانڈنٹ ہریندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا 'اس واقعہ میں ہمارے تین جوانوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جس جوان نے گولیاں چلائی تھیں وہ بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ یہ کوئی جنگجویانہ حملہ نہیں تھا'۔

ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال ساکن راجستھان، ہیڈ کانسٹیبل امید سنگھ ساکن ہریانہ اور ہیڈ کانسٹیبل جوگیندر شرما رہائش دلی کے طور پر ہوئی ہے۔

گولی چلانے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل اجیت سنگھ ، کانپور کے طور پر ہوئی ہے، وہ ضلع اسپتال ادھم پور میں زیر علاج ہے اوو اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 187 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں گذشتہ رات قریب دس بجے کانسٹیبل اجیت سنگھ کی اپنے سینیئر ساتھیوں کے ساتھ کسی بات کو لیکر زبردست توتو میں میں ہوئی۔

انہوں نے بتایا 'لفظی جنگ کے بیچ اجیت سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے اپنے سینئر ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی موقع پر موت ہوگئی۔ اپنے ساتھیوں کو خون میں لت پت دیکھ کر اجیت سنگھ نے خودپر بھی گولی چلائی اور شدید طورپرزخمی ہو گیا'۔

ریاستی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت پولیس تھانہ ادھم پور میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سی آر پی ایف اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
Last Updated : Mar 21, 2019, 11:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.