ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ترال ہسپتال میں سینیٹائزنگ ٹنل قائم - کوروناوائرس

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے انتظامیہ کی جانب سے کئی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کوروناوائرس: ترال ہسپتال میں سینیٹائزنگ ٹنل قائم

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 8:55 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں قائم سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں آج سینیٹائزنگ ٹنل قائم کی گئی۔ اس ٹنل کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی منظور احمد نے مشترکہ طور پر کیا ۔

سینیٹائزنگ ٹنل کا قیام اسپتال میں کام کر رہے طبی و نیم طبی عملے، مریضوں اور تیمارداروں کو وائرس سے بچائے رکھنے کی غرض سے عمل میں لایا گیا۔

کوروناوائرس: ترال ہسپتال میں سینیٹائزنگ ٹنل قائم

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے کہا کہ ' وائرس کے بچاؤ اور تحفظ کی غرض سے ٹنل قائم کی گئی ہے۔ اور انھیں امید ہے کہ ٹنل کی وجہ سے اسپتال آنے والے افراد کی سینٹائیزیشن ہوگی۔'

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جہاں عوام کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے ایسے مقامات پر بھی سینیٹائزنگ ٹنلز قائم کی جائیں گی۔

اس موقعے پر اور لوگوں کے علاوہ ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد، میونسپل کمیٹی، میونسپل کمیٹی ترال کے سیکرٹری نزیر احمد اور سکریٹری میونسپل کمیٹی اونتی پورہ اسداللہ بھی موجود تھے عام لوگوں نے بھی ٹنل کو ایک خوش آئند امر قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.