ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور ٹریڑرس فیڈریشن کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ' آج سوپور کے زچہ بچہ ہسپتال میں کاقی حاملہ خواتین کی بھیڑ دیکھنے کو ملی جو بغیر فیس ماسک کے تھیں اور انہوں نے نہ ہی کسی قسم کا احتیاطی تدبیر کیا ہوا تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ سوپور کے اس ہسپتال میں آج بھی ان مشکلات کے دنوں میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور اسی وجہ سے ہسپتال میں بھیڑ لگئی رہتی ہے۔'
جاوید احمد نے کہا کہ 'میں ایک بار پھر مرکزی حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ مریضوں کو سہولیت پہنچائی جائے۔'