ETV Bharat / state

کورونا وائرس: گلمرگ کے ہوٹلز کے لیے ایڈوائزری جاری

جموں و کشمیر انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع تمام ہوٹلز کو کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

کورونا وائرس: گلمرگ کے ہوٹلز کو ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:33 PM IST

کورونا وائرس کے تناظر میں حکام نے جمعہ کے روز سب ڈویژن گلمرگ کے تمام ہوٹلز کو ایڈوائزری جاری کی ہے اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (آئی ڈی ایس ٹی) کے تحت جاری کردہ ایڈوائزری / ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہوٹلز کو مہمانوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر گلمرگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم کے دفتر میں جمع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ ایس ڈی ایم گلمرگ شبیر الحسن (کے اے ایس) نے جاری کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم ہوٹل مالکان سے روزانہ کی بنیاد پر فارم کی معلومات اکٹھا کریں گے اور وہاٹس ایپ فون کے ذریعے شام 7 بجے تک اس دفتر کو معلومات پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.