ETV Bharat / state

کوروناوائرس: رئیل کشمیر فٹبال میچ منسوخ - رئیل کشمیر اور تراؤ ایف سی کے درمیان ہونے والے میچ

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر سرینگر میں ٹی آر سی گراونڈ میں آج رئیل کشمیر اور تراؤ ایف سی کے درمیان ہونے والے میچ کو انتظامیہ نے منسوخ کر دیا جس سے شائقین مایوس ہوئے ہیں ۔

کوروناوائرس: رئیل کشمیر فٹبال میچ منسوخ
کوروناوائرس: رئیل کشمیر فٹبال میچ منسوخ
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق فٹبال سرینگر میں مقبول ہونے کی وجہ سے اس میچ کو دیکھنے کیلئے دور دور سے شائقین آئے تھے۔ لیکن انتظامیہ نے گراونڈ کے باہر کافی سکیورٹی تعینات کی تھی جو آنے والے سائقین کو واپس جانے کو کہہ رہے تھے۔

کوروناوائرس: رئیل کشمیر فٹبال میچ منسوخ

شائقین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ میچ کی منسوخی کی خبر سن کر کافی مایوس ہوئے۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں امحکام نے تمام تعلیمی اداروں کے علاوہ سینما، کھیل کود کے میدان اور دیگر بھیڑ والے مقامات پر پابندی عائد کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.