اگرچہ ان علاقوں میں ابھی تک کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان علاقوں میں فی الوقت 317 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
ای ڈی آئی پامپور میں رکھے گیے 104افراد کو قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم پامپور اور مضافاتی علاقوں سے مزید نئے 46افراد کو آیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر شال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں اس وقت 174،جبکہ ای ڈی آئی پامپور میں 46،کونگ پوش نرسنگ ہوم پامپور میں 20 جبکہ دارالعلوم شاہمدان میں قایم سینٹر میں 5افراد فی الوقت آیسولیشن میں رکھے گیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترال میں ہمدرد اسکول میں قائم سینٹر میں 55جبکہ ڈرگ ڈی ایڈکشن عمارت میں 22 افراد کو انتظامی قرنطینہ میں رکھے گیے ہیں ۔انتظامیہ نے قرنطینہ مراکز میں تمام تر انتظامات کئے ہیں