ETV Bharat / state

سانکو میں ضروری اشیاء گھروں تک پہنچانے کے احکامات جاری - سورو ویلی ڈویژن

کورونا وائرس کے سبب سانکو کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ جی ایم وانی نے سانکو میں گیس سلنڈز اور ضروری اشیاء کی ہوم ڈیلیوری سروس کے متعلق ضروری احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔

سانکو میں ضروری اشیاء گھروں تک پہنچانے کے احکامات جاری

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 1:58 AM IST

ایس ڈی ایم سانکو نے بتایا کہ فون کال پرضرورتمندوں کو ادویات بھی پہنچائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سورو ویلی ڈویژن کے ذریعہ سانکو مارکیٹ کی صاف صفائی کی جائے گی۔

ایس ڈی ایم غلام محی الدین وانی نے سانکو و کرگل کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جاری اقدامات میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

ایس ڈی ایم سانکو نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمات کے لیے ہمہ وقت پوری طرح پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا کل ضلع کرگل سے پہلا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد سانکو سب ڈویژن کے ہیڈکواٹر کو مکمل لاک ڈاون کردیا گیا ہے انتظامیہ پوری طرح سے مستعد اور چاک وچوکس نظر آرہی ہے تاکہ اس دوران عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.