گجرات ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو کہا ہے کہ جہاں کورونا وائرس کے بہت زیادہ معاملے سامنے آرہے ہے وہاں سے آنے والے لوگوں کو ریاست میں داخل ہونے پر پابندی لگائی جائے نیز ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانے کی رقم دگنی کر دی جانی چاہیے۔
دراصل گجرات ہائی کورٹ میں آج کورونا وائرس کے خلاف جاری سمن کی درخواست پر۔ سماعت کی گئی جس میں ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو لال آنکھ دکھاتے ہوئے تنبیہ کیا۔
ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی سنگین حالت کا جائزہ لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو بتایا کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں سے آنے والے لوگوں کو روکا جائے۔
تاہم گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ جو لوگ ماسک نہیں پہنتے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ان سے درگنا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گجرات میں فی الحال ماسک نہ پہنے والوں سے 500 روپے کی بجائے 1000 روپیہ جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کے مفاد کے لیے اس طرح کے کئی سخت فیصلے لیں حکومت کو کسی کے ناراض ہونے کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔