کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران انتظامیہ اور مقامی پولیس لوگوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے میں مصروف ہیں اور لوگ بھی ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک دوردراز دیہات بہارآباد سوناواری کے رہنے والے الطاف احمد نے حاجن پو لیس کو فو ن کے ذریعے مطلع کیا کہ ان کی اہلیہ حاملہ ہے اور وہ پیٹ میں شدید درد کی شکایت کرر ہی ہے لیکن لا ک ڈاؤن کی وجہ سے اسکی اہلیہ کو کوئی بھی گاڑی اسپتال لیجانے کے لیے تیار نہیں ہو رہی ہے۔
فون کال موصول ہوتے ہی حاجن پولیس نے ایس ڈی پی اؤ حاجن مبشر حسین کی طرف سے تشکیل دی گئی پولیس میڈ یکل ٹیم علاقہ میں روانہ کی جو دشوار گذار راستوں کو پار کرتے ہوئے علاقہ میں پہنچی جہاں انہوں نے مذکورہ خاتون کو اپنی خصوصی گاڑی میں بٹھا کر سب ضلع اسپتال سمبل پہنچایا۔
اس دوران خاتوں کے گھر والوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کی سراہنا کر تے ہوئے کہا کہ اگر اس مشکل گھڑی میں پولیس ان کی مدد نہیں کرتی شاید ہی مریضہ کی جان بچ جاتی۔