ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Visit راہل گاندھی کا آج سے دو روزہ دورۂ لداخ - rahul gandhi on modi govt

کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق کیرالہ کے وائناڈ حلقہ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس سے قبل جموں و کشمیر میں سری نگر اور جموں کا دو بار دورہ کر چکے ہیں لیکن کسی وجہ سے لداخ نہیں جا سکے۔

راہل گاندھی کا آج سے دو روزہ دورۂ لداخ
راہل گاندھی کا آج سے دو روزہ دورۂ لداخ
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 11:11 AM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا آج لداخ کے دو روزہ دورے پر جانے کا امکان ہے۔ کانگریس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی جمعرات اور جمعہ کو لداخ کے دو روزہ دورے پر جائیں گے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی دو بار جموں و کشمیر کے سری نگر اور جموں کا دورہ کرچکے تھے۔ لیکن وہ کسی وجہ سے لداخ نہیں جا سکے تھے۔

پارٹی ذرائع نے راہل گاندھی کے دورہ لداخ کے حوالہ سے کوئی اور منصوبہ ظاہر نہیں کیا۔ اس سال جنوری میں راہل نے اپنے بھارت جوڑو یاترا کے دوران جموں اور سری نگر کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال فروری میں وہ ایک مرتبہ پھر نجی دورے پر جموں و کشمیر گئے تھے، لیکن لداخ نہیں جا سکے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ستمبر کے دوسرے ہفتہ سے یورپ کے دورے پر بھی جانے کا امکان ہے۔ اس دوران وہ بیلجیم، ناروے اور فرانس جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ستمبر کے دوسرے ہفتے میں یورپ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ، ہندوستانی تارکین وطن اور یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات کریں گے۔ جہاں وہ طلبہ اور ہندوستانی تارکین وطن سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

مزید پڑھی: امریکہ میں راہل کی ٹرک پر سواری، ڈرائیور کی کمائی سن کر حیران

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنے سابقہ دورے کے دوران تین شہروں یعنی سان فرانسسکو، واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن، وینچر کیپیٹلسٹ اور قانون سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔ بی جے پی راہل گاندھی کے اس سال کے اوائل میں لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میں تقریر کے بعد سے ان کے غیر ملکی دوروں پر نکتہ چینی کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کیمبرج یونیورسٹی میں کہا تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.