جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سینٹرل ہائی اسکول میں گزشتہ روز تنظیم ست ریشی سوسائٹی کشمیر کی جانب سے ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
اس نعتیہ مشاعرہ میں ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع کے شعرا نے حصہ لیا اور اپنے کلام پیش کیے۔ اس محفل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے علاوہ قران پاک کی تلاوت بھی کی گئی۔
اس موقع پر نامور قلم کار عبدالحمید دل نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نعتیہ مشاعرہ لگ بھگ تین سال کے بعد عمل میں لایا گیا ہے، اس محفل میں وادی بھر کے نامور شعرا نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلے کورونا وبا کی وجہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب حکومت کی جانب ہر طرح کے پروگرامز پر پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن آج ہمیں اس کی اجازت دی گئی۔