پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں آج شام پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی، اس فائرنگ میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج پاکستان کو مناسب جواب دے رہے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے واقعات سے سرحدی آبادی خوف و ہراس کے ماحول میں زندگی بسر کررہی ہے۔